سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کی فورسز کی سیکورٹی میں گاڑی تک لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سیدو شریف ائیر پورٹ میں تقریب کے اختتام پر فورسز کے اہلکار وزیر اعلیٰ کو پروٹوکول میں ان کی گاڑی تک لے جارہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ کو سیکورٹی دینے کے لئے ہاتھوں سے پکڑا ہے اور گاڑی تک لے جارہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سیکورٹی کے اس طریقۂ کار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ بعض لوگوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’سیکورٹی فورسز نے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرلیا ‘‘ ، بعض لوگوں نے وزیر اعلیٰ کی اس طرح کی سیکورٹی پر سخت تنقید کی ۔
Swat
