Swat

مینگورہ میں شوہر کی بیوی اور ساس پر فائرنگ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ میں بھرے بازار میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ساس کو زخمی کردیا ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ میں کوکارئی اڈہ کے قریب موجود خاتون مسماۃ (ن) اور اس کی والدہ مسماۃ (ح) زوجہ خان شیرین سکنہ کوکارئی پر اس کے شوہر واجد سکنہ صدیق آباد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملزم جائے واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔