سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل ناظم مینگورہ(بابوزء) اکرام خان نے کہا ہے کہ حلال فوڈاتھارٹی ٹی ایم اے کے کام میں مداخلت بند کرے۔ حلال فوڈ اتھارٹی مینگورہ شہر میں کاروباری افراد سے پیسے بٹورنے کاذریعہ بن چکی ہے ۔بھاری جرمانے عائد کرکے کاروباری افراد کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی نے جتنے بھی جرمانے وصول کیے ہیں، وہ ٹی ایم اے کے حوالہ کیے جائیں، تاکہ وہ رقم شہر کی تعمیر وترقی پر خرچ ہو سکے۔2013ء لوکل گورنمنٹ آرڈی ننس کے تحت دکانوں کا لائسنس اور کھانے پینے خوراکی اشیا کا معائنہ ٹی ایم اے کا کام ہے۔ اتھارٹی سے ٹی ایم اے کی جانب سے تحریری طور پر وضاحت بھی طلب کی گئی ہے، اختیارات کا تعین ہونا چاہئے۔
