Swat

کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ بھرا ٹینکر دھر لیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران میں مینگورہ شہر اور نواحی دیہات کو مضر صحت دودھ سپلائی کرنے اور عوام کی صحت سے کھیلنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اتھارٹی کی ٹیم نے پشاور سے سوات آنے والے دودھ بھرے ٹینکر کو شاہدرہ وتکے کے مقام پر دھر لیا اور بظاہر ناقص دودھ کو مزید جانچ کے لیے سول وٹرنری ہسپتال سیدو شریف بھیج دیا جب کہ ٹینکر اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد اور ڈاکٹر سردار علی کی سربراہی میں دودھ کا لیبارٹری ٹیسٹ ہوا جسے دودھ میں پانی کی زائد مقدار کے استعمال پر باضابطہ مضر صحت قرار دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں