Swat

وزیر اعلیٰ کے پی، سوات کی ترقی میں دلچسپی لے رہے ہیں، احمد خان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کے بھائی اور ضلع کونسل سوات میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سوات کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ سوات میں محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام انفارمیشن میڈیا کمپلیکس کا نیا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس میں صوبائی حکومت کے پہلے ٹی وی چینل اور اے ایم ریڈیو کے علاوہ انفارمیشن افسران اور صحافیوں کی تربیت کے لیے انفارمیشن سروس اکیڈمی کا قیام بھی شامل ہے۔ ترقیاتی کام پر ضلع کونسل سوات میں ٹریژری اور اپوزیشن ممبران ایک بن جاتے ہیں اور میونسپل سہولیات کے علاوہ ہم تعلیم وصحت کی سہولیات بڑھانے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ صوبائی حکومت کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل سوات بھی لوگوں کو صحت کی سہولیات مہیاکرنے کے لیے پوری تندہی سے کوشاں ہے جو ہماری حکومت اور میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال کے لئے بلاک کو جلد از جلد مکمل کرکے کھولا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔