سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ایک اور دوشیزہ نے خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ(سٹی مل) میں 16سالہ لڑکی مسماۃ(س) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ رحیم آباد پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
