Swat

فوج نے بانڈئی چیک پوسٹ پولیس کے حوالے کردی

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں انتظامی اختیارات کی انتظامیہ کو منتقلی کے بعد پاک فوج نے خوازہ خیلہ کی بانڈئی چیک پوسٹ کو خالی کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے چیک پوسٹ کے انتظامات سنبھال لیے۔ چیک پوسٹ کی پولیس کو حوالگی کے موقع پر پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فو ج کے لیفٹیننٹ کرنل رفیع اللہ اور ڈی ایس پی بادشاہ حضرت خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے چیک پوسٹ کو خالی کرکے مکمل طور پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈ ی ایس پی بادشاہ حضرت خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کسی بھی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اس ضمن میں پولیس ہمہ وقت تیار رہے گی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔