سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف یومِ سیاہ پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مختلف تعلیمی، سماجی، بلدیاتی، فلاحی اور ثقافتی اداروں نے موضوع کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا، جس میں سوات کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اور زعما کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی سطح کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ محکمۂ اطلاعات کے زیر انتظام نشریاتی ادارے خیبرپختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات نے بھی دن بھر موقع کی مناسبت سے خصوصی پروگرام، قومی و مقامی مشاہیر کے انٹرویوز، مذاکرے اور ملی نغمے پیش کیے جن میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
Swat
