سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ چاڑما میں گھر میں آگ لگنے سے 21 کمروں پر مشتمل گھر اور گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ مالک مکان قیوم خان سواتی پانچ بھائیوں اور 51 افراد کے ساتھ اس گھر میں رہتے ہیں کہ گذشتہ روز گھر کی انگیٹھی سے ایک کمرہ میں آگ لگ گئی، جس نے باقی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اہلِ خانہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ مالک مکان کے مطابق گھر کے تمام کمرے، موجود نقد رقم، طلائی زیورات اور قیمتی فرنیچر جس کا تخمینہ دو کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد ہے، جل کر خاکستر ہوگیا۔
Swat
