Swat

اہلِ سیدو شریف کا قبرستان میں سرگرم لینڈ مافیا کے خلاف مظاہرہ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف میں مین قبرستان میں لینڈ مافیا کی جانب سے قبرستان کی زمین پر قبضوں کے خلاف مختلف یونین کونسلوں کے لوگوں نے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سیدو شریف چوک میں جمع ہوئے جہاں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدو شریف کے مین قبرستان میں لینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کی کوشش جاری ہے۔ قبرستان کی زمین میں ناجائز تعمیرات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قبرستان میں ناجائز تعمیرات کو بند نہ کیا گیا، جعلی انتقالات کرنے والے پٹواریوں اور دیگر متعلقہ سرکاری حکام کے خلاف کارروائی نہ کی گئی، تو اس کے بعد شہر کے ایم پی اے کے گھر کا گھیراؤ کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ ایک پٹواری کے ایما پر ان کے بھائی نے قبرستان کی بیشتر زمین پر قبضہ کیا ہے اور مسلسل ناجائز تعمیرات کر رہا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔