سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مدین کے پہاڑی علاقہ برانوی میں گھر میں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق اور اس کی والدہ جھلس گئیں۔ محمد وہاب کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس نے گھر کے باقی حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں پھنس کر پانچ سالہ بچہ سمیع اللہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ اس کی ماں بچے کو بچاتے ہوئے جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ آگ لگنے سے گھر اور گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا۔
Swat
