Swat

یتیم بچیوں کی رہائش و پرورش کا ادارہ مسکن بند کردیا گیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں ریاستی دور سے یتیم بچیوں کی رہائش اورپرورش کے لیے قائم مسکن کے دروازے مستحق ولاوارث بچیوں پر بند کردئے گئے۔بچیوں کے ساتھ ساتھ مسکن میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی بند ۔کئی خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ درجۂ چہارم ملازمین نے مسکن کو فعال بنانے اور ملازمین کی تنخواہیں اداکرنے کا مطالبہ کردیا۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کریں گے۔ اس حوالے سے آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید خطاب نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈی ای او زنانہ سوات نے مسکن میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کردیں جس کے سبب ان ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ انہوں نے مقامی ایم پی اے،محکمۂ تعلیم،ضلعی حکومت اور دیگر ذمہ دارحکام سے اپیل کی کہ وہ درجۂ چہارم ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر اداکرنے کے احکامات جاری کریں، تاکہ ان ملازمین کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔