سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) شعبۂ تاریخ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہان زیب کالج سوات نے ’’دی ٹو پو نو می آف سوات: اے بریج بیٹوین لینگویسٹکس اینڈ ہسٹری‘‘ (The Toponymy of Swat: A Bridge between Linguistics and History) کے موضوع پر یک روزہ سیمینار منعقد کیا۔ پیرس (فرانس) کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے مشرقی زبانیں اور ثقافت کے شعبۂ یوریشیا کے ڈاکٹر متیو نے سیمینار سے اپنے خطاب میں انھوں نے سوات کے مقامات، ندیوں، دریا اور پہاڑوں کے ناموں کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی اور ان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ان ناموں کی وجۂ تسمیہ کے ضمن میں ان کے ہند ایرانی (Indo-Iranian)ما خذ پر زور دیا اور فارسی زبان سے ان کی قربت ثابت کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر متیو کے گفتگو کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن بھی ہوا۔ آخر میں شعبۂ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے ڈاکٹر متیو، پروفیسروں، مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔
