Swat

سوات، غلطی سے پستول چل گئی، بیٹے کے ہاتھوں ماں زخمی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں بیٹے سے غلطی سے پستول چل جانے سے ماں زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں ایک شخص علی حیدر اپنے گھر میں پستول صاف کررہا تھا کہ اس دوران پستول چل جانے سے اس کی ماں مسماۃ باچا بی بی گولی کی زد میں آئی۔گولی خاتون کی ٹانگ پر لگ کر زخمی ہوگئی، جسے فوری طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔