سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے مختلف یونین کونسلوں کے لوگوں نے سیدو شریف قبرستان میں لینڈ مافیا کے قبضہ کے خلاف دھرنے کا آغاز کر دیا۔ سیدو شریف چوک میں دھرنا کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دھرنا سے اپنے خطاب میں تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا کہ بعض با اثر افراد نے سیدو شریف جو اس وقت مینگورہ شہر کا واحد قبرستان ہے جس میں مردوں کے دفنانے کے لئے جگہ موجود ہے، پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ بااثر افراد شامل ہیں، لیکن ہم سیدو شریف قبرستان میں لینڈ مافیا کو قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرے۔
