Swat

اہل سوات نے دوسری بار پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، فضل حکیم

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہاہے کہ سوات کے عوام دوسری بار پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈیڈک کمیٹی سوات کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر حضرت رحمان ماما اور زاہد خان عرف باز خان نے بھی خطاب کیا۔ فضل حکیم خان نے خطاب میں کہا کہ دوسری بار پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور عمران خان نے جس وژن کے تحت کام شروع کیا ہے، اِن شاء اللہ بہت جلد یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں