سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق شفیع الرحمان اپنے ساتھی کے ہمراہ سڑک کنارے جارہے تھے کہ تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے شفیع الرحمان نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ موٹر کار ڈرائیور کے خلاف پولیس نے رپورٹ درج کرادی ۔
Swat
