Swat

سوات، محکمۂ فارسٹ ملازمین کی تنخواہیں ایک سال سے بند، فاقوں پر مجبور

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   محکمۂ فارسٹ میں تین سال سے فرائض انجام دینے والے ملازمین کی تنخواہیں ایک سال سے بند ہیں، جس کی وجہ سے وہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔ متاثرہ ملازمین نے تنخواہیں ادانہ کرنے کی صورت میں احتجاج کااعلا ن کردیا۔ کئی سال سے فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی کے ساتھ ساتھ جنگلات کی کٹائی روکنے اور جنگلات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔ سالِ رواں کے پہلے مہینے کی تنخواہ ملی اوراس کے بعد تنخواہیں بند ہوگئیں۔ مسئلہ کے حل کے لیے حکام سے ملاقاتیں کیں، مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے مٹہ، میاندم، مرغزار، جامبیل، کوکارئی، ملم جبہ اورسوات کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے نیک زادہ، علی اکبر، فرمان علی اورجہانگیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین سال سے محکمۂ فارسٹ میں کنٹریکٹ بنیادپرڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جس کی انہیں پندرہ ہزارروپے ماہانہ تنخوا ہ ملتی تھی۔ اگرچہ یہ تنخواہ انتہائی کم ہے مگر اس کے باوجود بھی ہم نے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت سے کام نہیں لیا، مگر مقامِ افسوس ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے ہماری تنخواہیں بند ہیں، جس کے سبب ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں