سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی وادئی کالام کا قصائی مولانا سمیع الحق کے جنازے میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔ حمید گل المعروف ٹھیکیدار ساکن کانگڑہ جو عرصۂ دراز سے کالام میں قصائی کا کام کرتا تھا، مولانا سمیع الحق کے جنازے میں شرکت کے لیے گیا تھا،جہاں پر انہوں نے شہید کی میت کو دیکھ کریہ کہاکہ اس عالم دین کے ساتھ اتنا ظلم کیوں کیا گیا ہے؟ یہ کہتے ہیٹھیکیدا رحمید گل کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
Swat
