سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے، جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ مشکوک افراد پر بھی سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو چوبیس گھنٹے گشت کا پابند بنادیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک پلا ن پر تیزی سے کام جاری ہے۔
Swat
