سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں 74 یوسیز میں خسرہ مہم کامیاب، پانچ سال کے بچوں 3 لاکھ 92ہزارسات سو ستائیس کو ٹیکے لگاکر 103فیصد کا ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میں مشکلات کے باوجود ٹیمیں جو کہ ٹوٹل379 میں آؤٹ ریچ ٹیم، 76 موبائل ٹیم، 25 اور278 سنٹرز کے ساتھ 74مانیٹرنگ ٹیمیں ڈی ایچ او سیکنڈ لیول پر ڈی سی، اے سیز سمیت تشکیل دے کر ضلع بھر میں اخبارات اور لاؤڈسپیکرز کے ذریعے مہم چلائی جو کہ پندرہ تا ستائیس اکتوبر تک جاری رہی۔ لوگوں نے خسرہ بیماری کی آگاہی اور معلومات ہونے کی وجہ سے دلچسپی لی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر غلام سبحانی خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر غلام سبحانی نے کہا کہ رواں سال ڈینگی سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ فوگنگ سپرے اور واسا کے تعاون سے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔
Swat
