سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ٹی ایم اے سوات میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔ تحصیل ناظم اکرام خان اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ٹی ایم اے بابوزئی میں بائیومیٹرک سسٹم کے شروع ہونے سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں یقینی ہوجائیں گی۔ اب کام چور ملازمین بھی ڈیوٹی کے لئے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوں گے۔ ان کی تنخواہیں کاٹ دی جائے گی۔
Swat
