Swat

سوات ضلعی کچہری میں شوہر کے ہاتھوں بیوی بے دردی سے قتل

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کی ضلعی کچہری میں عدالت میں پیشی کے لئے آنے والی خاتون کو اس کے شوہر نے خنجر کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ 28 سالہ مسماۃ (ع) نے اپنے شوہر 34 سالہ عارف خان سکنہ کلیا کوکارئی کے خلاف عدالت میں تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا جس میں بدھ کو تاریخ پیشی تھی۔ جیسے ہی عدالت میں ملزم نے اپنی بیوی کو دیکھا، تو اس پر خنجر سے کئی وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت احاطۂ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کچھ ماہ قبل ایک شخص کے ساتھ گھر سے فرار ہوئی تھی اور کئی ماہ تک گھر سے غائب تھی، جس کی رپورٹ ان کے والد کی مدعیت میں تھانہ کو کارئی میں پولیس نے درج کی تھی۔ کچھ ماہ بعد پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں مقتولہ کو ضمانت مل گئی تھی جس کے بعد اس نے اپنے شوہر کے خلاف تنسیخِ نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔