Swat

سوات، ضلعی کچہری میں گاڑیوں اور عام لوگوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) ضلعی کچہری میں خاتون کے قتل کے بعد کچہری میں گاڑیوں کے داخلے اور عام لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔ تلاشی کا نظام بھی سخت کردیا گیا۔ سوات پولیس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ججز، افسران اور وکلا کی گاڑیوں کو خصوصی پاس جاری کیے جائیں گے جس کے علاوہ کوئی گاڑی کچہری کے اندر داخل نہیں ہو سکے گی۔ عام لوگ جو سول سرکاری دفاتر میں جانا چاہتے ہیں، ان کو شناخت اور تلاشی کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔ احاطۂ عدالت میں ان افراد کو جانے دیا جائے گا جن کے پاس اس دن کا عدالت کی تاریخ پیشی کا پرچہ ہوگا۔ عدالتی ملازمین سروس کارڈ دکھا کر عدالت میں داخل ہو سکیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔