Swat

جلد ہی جنرل بس سٹینڈ وسبزی منڈی منتقل کردی جائے گی، اکرام خان

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  تحصیل ناظم مینگورہ( بابوزئی )اکرام خان نے کہا ہے کہ جلد ہی جنرل بس سٹینڈ اورسبزی منڈی شہرسے باہر منتقل کردی جائے گی۔ سبزی اوربس اڈہ پرتعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے۔ جنرل بس سٹینڈ کے پی پی سی کے لئے مزید ایک کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں جبکہ سبزی منڈی میں جاری کام آئندہ تین دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس عمل سے مینگورہ شہر پر ٹریفک دباؤ کم ہو جائے گا اور لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔