سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں سوشل اینڈجنڈرسٹڈیزڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں یک روزہ سیمینارمنعقد کیاگیاجس میں شاعرمشرق کی افکاروتعلیمات پرروشنی ڈالتے ہوئے اس بات پرزوردیاگیاکہ طلبہ کو ملک کی ترقی میں بھرپور کرداراداکرنے کے لیے حصول تعلیم پرتوجہ دیناہوگی۔اس سال یوم اقبال کو’’فلسفہ اقبال کاپاکستان کی تخلیق میں کردار‘‘کے موضوع پرمنایاگیاجس کے حوالے سے سوات یونیورسٹی کے شعبۂ پاکستان سٹڈیزکے لیکچرارزاہدناصرنے علامہ اقبال کی شاعری وافکارپرتفصیلی روشنی ڈالی اورقیامِ پاکستان میں ان کی خدمات کوسراہا۔ اس موقع پرڈاکٹرحسن شیرسمیت سوات یونیورسٹی کے دیگرفیکلٹی ممبرزبھی موجودتھے۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرایڈمیشن وپرووسٹ ڈاکٹرفضل ربی، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ڈاکٹرحضر ت بلال اورانچارج شعبہ سوشل اینڈجنڈرسٹڈیزسنگوٹہ کیمپس عمران نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری کامقصدبرصغیرکے مسلمانوں کے لیے آزادمسلم ریاست کاقیام تھا۔
Swat
