سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) کبل چوک میں کالج جانے والے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو تیز رفتار ہائی ایس نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔ واقع کے خلاف کالج کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالب علم عباس ولد عمر احد سکنہ ٹغک توتانو بانڈئی کالج آرہا تھا کہ سڑک کے کنارے ایک تیز رفتار ہائی ایس نے اُس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کالج کے طلبہ کالج سے سڑک پر نکل آئے اور ٹریفک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ ایس ایچ او کبل اقبال نسیم نے طلبہ سے مذاکرات کئے اور ان کو بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی جس پر بعد میں طلبہ منتشر ہوگئے۔
Swat
