سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے طاہر آباد میں گھریلو تنازعہ پر ایک شخص نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بنڑ کی حدود میں واقع علاقہ طاہر آبا د میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضمیر خان نامی شخص نے مبینہ طور پر خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئی۔ بنڑ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔
Swat
