Swat

ملوک آباد، شوہر کے ظلم کا شکار خاتون پھٹ پڑی، انصاف کی اپیل

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں شوہر کے مبینہ ظلم کی شکار خاتون نے انصاف کی اپیل کردی۔ خاتون نے بچوں کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر اعلیٰ حکام سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ ملوک آبادمینگورہ کی رہائشی خاتون گل صبا نے اپنے تین بچوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کا پہلا شوہر فوت ہوگیاہے جس کے بعد وہ اپنے تین بیٹوں کی پرورش کرنے لگی، تاہم کچھ عرصہ قبل عمر فاروق نامی شخص کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہوئی۔ خاتون کے مطابق اس شخص نے دراصل میرے گھر،کئی تولے سونااورگاڑی وغیرہ کی لالچ میں میرے ساتھ شادی کی جس کا پتہ مجھے شادی کے ایک ہفتہ بعد چلا ۔ انہوں نے کہاکہ شوہر نے مجھ سے گھر کے کاغذات مانگے اور گھر کو فروخت کرنے کا تقاضاکیا جس پر ہمارے مابین جھگڑاہوا اس دوران اس نے میرے دانت بھی توڑدیے ،مجھے ہسپتال لے جایا گیاجس کی رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا شوہر میری غیر موجود گی میں گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے تین لاکھ روپے نقد،پانچ تولے سونا، گھرکا اسٹامپ پیپراوردیگر گھریلو سامان بھی گاڑی میں ڈال کر لے گیا جبکہ دوسری جانب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہاہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان،صوبائی حکومت،وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوااوردیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں