سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے بانی سربراہ عبدالصمد خان اچکزئی کی45ویں برسی سوات میں بھی شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پختون خواہ میپ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خورشید کاکا جی، ڈاکٹر خالد محمود، عمر علی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید عبدالصمد خان کی 45ویں برسی کے موقع پر خوازہ خیلہ میں تقریب منعقد ہوگی جس سے پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔
Swat
