سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار امن کا قیام اور جرائم کا خاتمہ اب ملاکنڈ پولیس کی ذمہ داری ہے جس کو وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پورا کریں گے۔ اپنے دفتر میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جرائم کے خلاف کام کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ منشیات خاص کر آئس کے خلاف جہاد کریں، تاکہ ہمارے نوجوان اس خطرناک نشہ سے محفوظ رہیں۔
Swat
