Swat

سوات، ا لیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 نومبر سے 22 نومبر 2018ء تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ پولنگ 23 دسمبر 2018ء کو ہوگی۔ الیکشن کمشنر سوات اعجاز خان کے مطابق سوات میں ضلع کونسل کی یونین کونسل/وارڈ ملکانان لنڈیکس، امانکوٹ فیض آباد، سیدو شریف، تندو ڈاگ، قمبر، دنگرام سنگوٹہ، کانجو، گلی باغ، شین اور اتروڑ میں ضلع کونسلر کی نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ اسی طرح تحصیل کونسل بابوزئی میں وارڈ گلکدہ اور اوڈیگرام میں انتخابات ہوں گے۔دیہی/محلہ کونسلز میں شاہدرہ1، رحیم آباد امانکوٹ، اوڈیگرام2، سخرہ، مشکومئی اور کانجو1 شامل ہیں،انتخابات کے لئے پولنگ 23دسمبرکوہوگی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔