Swat

ناقص پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، امیر زادہ خان

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) جمعیت علمائے اسلام سوات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امیرزادہ خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں آئے روز غریبوں پرمہنگائی کا بم گرایاجارہاہے۔ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں اس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے، حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے علمبرداروں نے کمرتوڑ مہنگائی کے ذریعے لوگوں کو تبدیلی کاپہلا جھلک دکھادیاہے۔ خوراکی اشیا اوردیگر ضروریاتِ زندگی عوام کی پہنچ سے دورکرنے کا عمل جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔