سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) اوڈیگرام سے جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ضلع کونسل سوات کے رکن اکرام اللہ خان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ضلعی کونسلر اکرام اللہ نے جے یو آئی سے مستعفی ہونے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
Swat
