Swat

مینگورہ شہر کا مین بازار کارپارکنگ میں تبدیل، ٹریفک پولیس بے بس

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر کا مین بازار کارپارکنگ میں تبدیل ہوگیا۔ دکانداروں اور دیگر افراد نے مستقل پارکنگ بنا کر روڈ پر قبضہ جمالیا۔ گاڑیوں کی ڈبل پارکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس بے بس ہے۔ مینگورہ کے اہم تجارتی مین بازار کو دکانداروں اور دیگر افراد نے کارپارکنگ میں تبدیل کردیا ہے جہاں صبح سے لے کر شام گئے تک بمپر ٹو بمپر گاڑیاں کھڑی کردی جاتی ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوجاتا ہے۔ہروقت گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس بھی بے بس ہوگئی ہے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔