سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اس سلسلے میں فیصلہ کئے گئے اقدامات میں علما اور رائے عامہ کے لیڈروں کے ذریعے انکاری والدین کو بھی قائل کرکے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلانا اور سپیشل برانچ و انٹیلی سپورٹ کے ساتھ پولیو ٹیموں اور شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ پورے ضلع سوات میں 10 تا 13 دسمبرکوچار روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران4لاکھ 82ہزار937بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی قاضی ریاض علی،ڈی ایچ اوڈاکٹر غلام سبحانی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں سلائیڈز کے ذریعے تمام تفصیلات سے آگاہ کیاگیا ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ علاقائی صورتحال کے تحت اب صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو کا خاتمہ باقی ہے، جو تشویشناک بات ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا حالیہ پولیو مہم کے لیے 343 ایریا انچارج اور 74 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1596 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں
