Swat

سوات کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، فضل حکیم

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں سوات کے عوام نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایسے نمائندوں کا چناؤ کیا ہے جو ان کی ترقی اور علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کے لیے متحد ہوکر کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ گفتگو انہوں نے اپنے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان سے ملاقات کے دوران کیا جبکہ حلقہ این اے 3 اور پی کے 5 کو ماڈل حلقے بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں