Swat

اہلِ گل کدہ کا گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف مظاہرہ

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں گل کدہ کے مکینوں نے گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے زاہد خان اور حاجی رحمت علی کی قیادت میں جلوس نکالا اور دھرنا دیا۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی علاقہ گل کدہ میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی پریشر بھی کم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ بعد ازاں ایم این اے سلیم الرحمن کے پی اے خلیل نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے اور دو دن میں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔