سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے چپریال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق محمد انورولد محمدظاہر سکنہ شیرپلم کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Swat
