Swat Videos

مینگورہ، ڈی آئی جی ملاکنڈ کے ہاتھوں منشیات کے عادی افراد کے لیے سنٹر کا افتتاح

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ نوے کلے میں منشیات کے عادی افراد کے لئے مختص نوے جوند سنٹر کا ڈی آئی جی ملاکنڈمحمد سیدوزیر نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوے ڈی آئی جی نے کہاکہ معاشرے میں منشیات کی روک تھام اور لوگوں کو بچانا معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوے جوندسنٹر کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے، جس میں منشیات کے عادی بچوں کا بھی علاج ہو رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات پولیس نے اس سنٹرکے لئے عمارت دی ہے اور آئندہ بھی سنٹرکی مدد کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے مخیر حضرات کو ان لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں