سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ مکان باغ میں گیس کا گیزر پھٹنے سے میاں بیوی بیٹی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ مکان کے متعدد کمروں اور پڑوسی گھر کو نقصان پہنچا۔ امیر رحمان کے گھر میں سوئی گیس کا گیزر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 35 سالہ فلک ناز، ان کی 28 سالہ اہلیہ اور چار سالہ بیٹی زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ان کے گھر کے متعدد حصوں کو شدید نقصان پہنچا۔ گیزر دھماکہ سے ان کے پڑوس میں حبیب اللہ کے گھر کی بھی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 35 سالہ سمیع اللہ اور 24 سالہ خاتون زخمی ہوگئے۔ پڑوسی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مینگورہ شہر کے ایم پی اے فضل حکیم خان نے ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی ۔
Swat
