سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضمنی انتخابات میں پی کے7سے اے این پی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان نے کبل میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ کبل ہسپتال میں سٹاف کمی اور دیگر سہولیات فراہم کرنااور کبل کے مقام پر رابطہ پل بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے جائز کاموں میں رکاٹ پیدا نہ کریں۔ ٹریفک پولیس کالج اور سکول طلبہ کے سا تھ لائسنس ہونے کی صورت میں رعا یت کی جائے۔ محکمہ فارسٹ کے اہلکار بے گنا ہ لو گوں کو تنگ کرنے سے گریز کریں۔ ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی ضروری ہونی چاہئے لیکن بے گناہوں کو تنگ نہ کیا جائے۔
