سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں پیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔ لائن میں عظیم خان بجلی کی مین لائن میں کام کر رہا تھا کہ اس کا ہاتھ تار سے لگ گیا۔ کرنٹ لگنے سے وہ کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Swat
