Swat

چارباغ، بھینس چور گروہ کے 3ارکان گرفتار،قصائی بھی شامل

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں چارباغ پولیس نے بھینس چور گروہ کے 3ارکان کو گرفتا رکرلیا جن میں ایک قصائی بھی شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ بھینسیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل بادشاہ حضرت خان کے مطابق مسلسل عوامی شکایات اور بھینسیں چوری ہونے کے واقعات پر پولیس کی اسپیشل ٹیم بنا کر تفتیش شروع کردی گئی۔ اس دوران پولیس نے تین ملزمان احمد حسین سکنہ درشخیلہ، سعید اللہ اور سلیمان ساکنان کوزکلے خوازہ خیلہ کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو چوری شدہ بھینسیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزمان نے مزید دس بھینسوں کی چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔