Swat

سوات، ٹریفک کے تین مختلف حادثات،دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کوز کلے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بلال کی ٹکر سے راہگیر طائف جاں بحق ہوگیا۔ فضاگٹ مینگورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نیاز احمد سکنہ خواجہ آباد جاں بحق ہوگیا۔ مینگورہ بائی پاس میں قمبر کے مقام پر موٹر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اجمل اور اختر شدید زخمی ہوگئے۔ ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرادئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔