Swat

کمشنر آفس سیدو شریف، فضل حکیم خان کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سوات کی شہر ی منصوبہ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے اداروں کی شفافیت اور فعالیت کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ کے کردار کو سراہااورکہاکہ تمام سرکاری اداروں پر تمام اہلِ پاکستان کا برابر حق کا ہےْ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کو ماڈل ضلع بنانا اور اس میں بسنے والے ہر شہری کو اس کا حق دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں منتخب عوامی نمائندے اور سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں۔مقام شکر ہے کہ اب عوام کو بغیر کسی سفارش ان کے حقوق ان کی دہلیز پر مل رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔