Swat

سوات، خاتون غلطی سے تیزاب پی گئی، ایک شخص ٹریفک حادثہ میں زخمی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں غلطی سے تیزاب پی کر کر خاتون کی حالت غیر ہوگئی جبکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقے نجی گرام میں چالیس سالہ خاتون مسماۃ (م) زوجہ نسیم محمد نے مبینہ طور پر گھر میں موجود تیزاب کو دوائی سمجھ کر پی لیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی۔ فوری طبی امداد کے لئے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کوٹہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ہائی ایس گاڑی کی ٹکر سے پچپن سالہ گل رحیم ولف فضل رحیم زخمی ہوگیا جسے طبی امدا د کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔