سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں رحیم آباد تا امانکوٹ چوک پر تعمیراتی کام میں مبینہ سست روی کے خلاف پولیس نے ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا جس کے خلاف ٹھیکیداروں نے احتجاجاً رحیم آباد روڈ پر تعمیراتی کام بند کر دیا۔ سعودی عرب کی حکومت کے مالی تعاون سے چکدرہ سے مدین تک سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں چکدرہ سے قمبر بائی پاس چوک تک تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ رحیم آباد سے امانکوٹ چوک تک سڑک پر روڑہ ڈالنے کا کام جاری تھا کہ پولیس نے کام میں سست روی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر ایک ٹھیکیدار سید عادل شاہ کے خلاف ایف آئی آردرج کر دیا، جس کے خلاف ٹھیکیداروں نے احتجاجاً روڈ پر تعمیراتی کام بند کردیا جس کی وجہ سے دھول وغیرہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Swat
