سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں کاٹلنگ مردان سے آنے والے سالے کو بہنوئی نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم سیف الرحمان سکنہ کاٹلنگ مردان حال خوازہ خیلہ اور ان کی اہلیہ کے درمیان گھریلو تنازعہ تھا جس کے حل کے لئے ان کا سالہ خوازہ خیلہ آیا تھا جہاں تکرار کے بعد سیف الرحمان نے اپنے بہنوئی سلمان ولد خان زمان سکنہ کاٹلنگ مردان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
