Swat

بلدیا تی نظام کا مقصد اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے، عنایت اللہ خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سابق سینئر وزیر و ایم پی اے عنا یت اللہ خان نے کہا ہے کہ جس ملک میں بلدیا تی نظام مستحکم ہو، وہا ں لو گوں کو بنیادی سہولیات دینے میں آسانی پیدا ہو تی ہے۔ بلدیا تی نظام کا مقصد ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل اور لوگوں کو گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کرنا۔ موجودہ وقت میں بلدیا تی نظام کا جو ڈھا نچہ بنا یا گیا ہے، وہ موجودہ حکومت کے لئے بد نامی کا سبب بن رہا ہے۔ بلدیا تی نظام کے لئے تمام پارٹیاں مل کر تجاویز پیش کریں گی۔ عمل نہ ہونے کی صور ت میں اسمبلی کے فلور پر آواز اُٹھائیں گے۔ اگر ہمیں نہیں سنا گیا، تو عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پارٹیوں کے لوگ مل کر ایک کمیٹی کی شکل میں تجاویز لکھیں۔ وزیر اعلیٰ KPK کے پا س جا کر صورتحا ل اور تجاویز سے انہیں آگا ہ کیا جائے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کبل میں بلدیا تی نظام کی بہتری کے لئے تجاویز دینے کے حوالے سے بلدیا تی نمائندوں، سیا سی مشران کے ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران میں کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں